حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَّانِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ لِنِسَائِهِ : " إِذَا نَفِسَتِ امْرَأَةٌ مِنْكُنَّ فَلا تَقْرَبَنِّي أَرْبَعِينَ يَوْمًا إِلا أَنْ تَرَى الطُّهْرَ قَبْلَ ذَلِكَ " . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ، وَيُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، وَهِشَامٌ ، وَاخْتُلِفَ عَنْ هِشَامٍ ، وَمُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ رَوَوْهُ عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ مَوْقُوفًا . وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ عُمَرَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، وَغَيْرِهِمْ مِنْ قَوْلِهِمْ.سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ اپنی بیویوں سے یہ کہا کرتے تھے: ”جب تم میں سے کسی عورت کو نفاس آ جائے تو وہ چالیس دن تک میرے قریب نہ آئے، البتہ اگر وہ اس سے پہلے طہر دیکھ لے تو اس کا حکم مختلف ہے۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں بھی اختلاف ہے۔ بعض راویوں نے سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ تک موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اسی طرح یہ روایت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کے حوالے سے ان کے اپنے قول کے طور پر منقول ہے۔