حدیث نمبر: 823
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا وَكِيعٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ ، وَقَالَ : " ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاةٍ وَصَلِّي ، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ ".محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ ہیں: ”تم پھر غسل کر لو، پھر ہر نماز کے لیے وضو کر لیا کرو، اور نماز پڑھ لیا کرو، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔“