حدیث نمبر: 820
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْعَلاءُ بْنُ سَالِمٍ ، نا قُرَّةُ بْنُ عِيسَى ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أُسْتَحَاضُ ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَعْتَزِلَ الصَّلاةَ أَيَّامَ حَيْضَتِهَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاةٍ وَتُصَلِّي وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک انصاری عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ اس نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں استحاضہ میں مبتلا ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ہدایت کی کہ: ”وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز ادا نہ کرے۔ پھر اس کے بعد غسل کر لے اور ہر نماز کے وقت وضو کر کے نماز ادا کر لیا کرے اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔“