نا عَبْدُ اللَّهِ ، نا جَدِّي ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَوْ قَالَ : سُئِلَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " فَأَمَرَهَا أَنْ تَدَعَ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ، وَأَنْ تَغْتَسِلَ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ وَتَسْتَثْفِرَ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّي " . فَقِيلَ لِسُلَيْمَانَ : أَيَغْشَاهَا زَوْجُهَا ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا نَقُولُ فِيمَا سَمِعْنَا.سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کی شکایت ہو گئی تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ راوی کو شک ہے کہ یہ الفاظ ہیں: ”ان کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا گیا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت کی: ”وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز کو ترک کرے، اس کے علاوہ غسل کر لیا کرے گی اور کپڑا باندھ کر نماز ادا کر لیا کرے گی۔“ سلیمان نامی راوی سے دریافت کیا گیا: ”کیا ان کے شوہر ان سے صحبت کیا کرتے تھے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہم وہی بات بیان کریں گے جو ہم نے سنی ہے۔“