حدیث نمبر: 795
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، نا وُهَيْبُ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ حَتَّى كَانَ الْمِرْكَنُ يُنْقَلُ مِنْ تَحْتِهَا وَأَعْلاهُ الدَّمُ ، قَالَ : فَأَمَرَتْ أُمَّ سَلَمَةَ تَسْأَلُ لَهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " تَدَعُ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَسْتَدْفِرُ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّي " .محمد محی الدین
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کی شکایت ہو گئی، یہاں تک کہ ان کے لیے ایک بڑا برتن رکھا جاتا تھا جس میں خون ہی خون ہو جاتا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے یہ کہا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کریں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”وہ حیض کے ایام کے دوران نماز ترک کرے گی، پھر غسل کر کے کپڑا باندھ کر نماز ادا کیا کرے گی۔“