حدیث نمبر: 794
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي ، نا أَبُو مَعْمَرٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ اسْتَفْتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ ، فَقَالَ : " تَدَعُ الصَّلاةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي " . رَوَاهُ وُهَيْبٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ بِهَذَا ، وَقَالَ : " تَنْتَظِرُ أَيَّامَ حَيْضِهَا فَتَدَعُ الصَّلاةَ ".محمد محی الدین
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فاطمہ بنت ابوحبیش کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ حیض کی مخصوص میعاد کے دوران ترک کرے گی اور اس کے بعد غسل کر کے نماز ادا کرے گی۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، تاہم اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ ہیں: ”وہ اپنے حیض کے ایام کا انتظار کرے گی اور نماز ترک کر دے گی۔“