حدیث نمبر: 793
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " لِتَنْظُرْ عِدَّةَ اللَّيَالِي وَالأَيَّامِ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُهُنَّ وَقَدْرَهُنَّ مِنَ الشُّهُورِ فَلْتَتْرُكِ الصَّلاةَ لِذَلِكَ ، فَإِذَا خَلَّفَتْ ذَلِكَ فَلْتَغْسِلْ وَلْتَتَوَضَّأْ وَلْتَسْتَدْفِرْ ثُمَّ تُصَلِّي " .محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ ہیں، بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں استحاضہ کا شکار ہوئیں۔ سیدہ ام سلمہ نے ان کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے مہینوں میں جتنے دن تک اسے حیض آیا کرتا تھا، وہ اس تعداد کو شمار کرے اور اس دوران نماز کو ترک کر دے۔ جب وہ وقت گزر جائے تو وہ غسل کر کے وضو کر لیا کرے اور کپڑا رکھ کر نماز ادا کر لیا کرے۔“