حدیث نمبر: 792
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، نا خَلَفُ بْنُ سَالِمٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ دَمًا أَسْوَدَ يُعْرَفُ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ ، فَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي فَإِنَّمَا هُوَ الْعِرْقُ " .محمد محی الدین
عروہ، سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ استحاضہ میں مبتلا ہوئیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جو حیض کا خون ہو گا وہ سیاہ ہو گا جو پہچانا جائے گا، تو تم نماز سے رک جاؤ۔ جب دوسری طرح کا ہو گا تو تم وضو کر کے نماز پڑھو، کیونکہ یہ کسی دوسری رگ کا خون ہے۔“