حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو مُوسَى ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ ، وَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ " . قَالَ أَبُو مُوسَى : هَكَذَا حَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ ، وَحَدَّثَنَا بِهِ حِفْظًا ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ شِهَابِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ فَذَكَرَ مِثْلَهُ ، وَقَالَ : " فَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي ".عروہ، سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کا بیان نقل کرتے ہیں: وہ استحاضہ میں مبتلا ہوئیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ فرمایا: ”جب حیض کا خون ہو گا تو وہ سیاہ خون ہو گا جو پہچانا جائے گا۔ جب یہ خون ہو تو تم نماز پڑھنے سے باز آ جاؤ اور جب دوسری رنگت کا خون ہو تو تم وضو کر کے نماز پڑھ لیا کرو، کیونکہ یہ کسی اور رگ کا خون ہے۔“ ایک روایت میں یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے منقول ہے۔ فاطمہ بنت ابوحبیش نے اس کے بعد حسب ثابت حدیث بیان کی۔ اس روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ منقول ہیں: ”خون جب دوسری طرح کا ہو تو تم وضو کر کے نماز ادا کر لیا کرو۔“