حدیث نمبر: 79
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِي ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا أَبُو عَامِرٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : " لَقَدْ ذُكِرَ لِي أَنَّ رِجَالا يَغْتَسِلُونَ مِنَ الْبَحْرِ الأَخْضَرِ ، ثُمَّ يَقُولُونَ : عَلَيْنَا الْغُسْلُ مِنْ مَاءٍ غَيْرِهِ وَمَنْ لَمْ يُطَهِّرْهُ مَاءُ الْبَحْرِ لا طَهَّرَهُ اللَّهُ " .محمد محی الدین
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میرے سامنے یہ بات ذکر کی گئی، کچھ لوگ بحر خضر میں نہانے کے بعد یہ کہتے ہیں: ہم پر یہ لازم ہے، ہم دوسرے پانی سے بھی نہا لیں (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا:) ”جس شخص کو سمندر کا پانی پاک نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ اسے پاک نہ کرے۔“