حدیث نمبر: 789
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، وَقَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ ، وَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ " .محمد محی الدین
سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ وہ استحاضہ میں مبتلا تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جب حیض کا خون آئے گا وہ زیادہ ہو گا۔ جب ایسی صورت حال ہو تو تم نماز پڑھنا ترک کر دو۔ لیکن جب دوسری صورت حال ہو تو تم وضو کر کے نماز ادا کرو، کیونکہ یہ کسی اور رگ کا خون ہے۔“