سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ مِنْ غَيْرِ تَوْقِيتٍ باب: : موزوں پر مسح کرنے کی کوئی مخصوص مدت نہیں ہے
حدیث نمبر: 782
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُسْتَمْلِي ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، نا بُنْدَارٌ ، وبِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ ، قَالُوا : نا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، ثنا الْمُهَاجِرُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو مَخْلَدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رُخِّصَ لِلْمُسَافِرِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً إِذَا تَطَهَّرَ فَلَبِسَ خُفَّيْهِ أَنْ يَمْسَحَ عَلَيْهِمَا " . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ َحْيَى بْنُ حَكِيمٍ الْمُقَوِّمُ ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَصْحَابُ بُنْدَارٍ عَنْهُ ، وَأَصْحَابُ ابْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ الْبَلْخِيِّ عَنْهُ ، بِمُتَابَعَةِ ابْنِ خُزَيْمَةَ عَلَى قَوْلِهِ " فَلَبِسَ خُفَّيْهِ ".محمد محی الدین
عبدالرحمن بن ابوبکرہ رضی اللہ عنہما اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ نے مسافر کو تین دن اور تین راتوں تک جبکہ مقیم کو ایک دن اور ایک رات تک اجازت دی ہے۔ ”جب وہ باوضو ہو کر موزوں کو پہنے تو اجازت یہ ہے کہ وہ وضو کے درمیان دونوں موزوں پر مسح کر سکتا ہے۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔