سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ مِنْ غَيْرِ تَوْقِيتٍ باب: : موزوں پر مسح کرنے کی کوئی مخصوص مدت نہیں ہے
حدیث نمبر: 779
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ زُبَيْدِ بْنِ الصَّلْتِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : " إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ فَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا ، وَلْيُصَلِّ فِيهَا وَلا يَخْلَعْهُمَا إِنْ شَاءَ إِلا مِنْ جَنَابَةٍ " . قَالَ :.محمد محی الدین
زبید بن صلت بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ”جب کوئی شخص وضو کر کے موزے پہنے تو ان پر مسح کر کے نماز ادا کر سکتا ہے۔ اگر وہ چاہے تو انہیں نہ اتارے، البتہ جنابت کی حالت میں حکم مختلف ہے۔“