سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ الْوُضُوءِ وَالتَّيَمُّمِ مِنْ آنِيَةِ الْمُشْرِكِينَ باب: : مشرکین کے برتن میں سے وضو کرنا یا تیمم کرنا۔
حدیث نمبر: 777
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ : " كَبِرَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ حَتَّى سَلَسَ مِنْهُ الْبَوْلُ ، فَكَانَ يُدَارِيهِ مَا اسْتَطَاعَ ، فَإِذَا غَلَبَ عَلَيْهِ تَوَضَّأَ وَصَلَّى " .محمد محی الدین
سیدنا خارجہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے تکبیر کہی، پھر ان کے پیشاب کے قطرے خارج ہونے لگے۔ جہاں تک وہ کر سکتے تھے، انہوں نے روکنے کی کوشش کی، لیکن جب وہ ان پر غالب آ گیا، انہوں نے وضو کر کے نماز ادا کر لی۔