سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ الْوُضُوءِ وَالتَّيَمُّمِ مِنْ آنِيَةِ الْمُشْرِكِينَ باب: : مشرکین کے برتن میں سے وضو کرنا یا تیمم کرنا۔
حدیث نمبر: 774
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ أَخُو كَرْخَوَيْهِ ، أنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : فِي الرَّجُلِ يَكُونُ فِي السَّفَرِ فَتُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ وَمَعَهُ الْمَاءُ الْقَلِيلُ يَخَافُ أَنْ يَعْطَشَ ، قَالَ : " يَتَيَمَّمُ وَلا يَغْتَسِلُ " .محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ایسے شخص کے بارے میں یہ فرماتے ہیں کہ جو سفر کر رہا ہو، اسے جنابت لاحق ہو جائے اور اس کے پاس پانی بھی موجود نہ ہو، جس کی وجہ سے اسے پیاسے رہنے کا اندیشہ ہو، سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں کہ: ”وہ شخص تیمم کر لے گا، وہ غسل نہیں کرے گا۔“