سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابٌ فِي جَوَازِ التَّيَمُّمِ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ سِنِينَ كَثِيرَةً باب: : جو شخص کئی برس تک پانی نہ پائے ، اس کے لیے تیمم کا جائز ہونا
حدیث نمبر: 724
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ وُضُوءُ الْمُسْلِمِ وَلَوْ إِلَى عَشْرِ حِجَجٍ ، فَإِذَا وَجَدَ الْمَاءَ فَلْيَمَسَّ بَشْرَتَهُ الْمَاءَ ، فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ خَيْرٌ " .محمد محی الدین
عمرو بن بجدان بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہوئے سنا ہے: ”بیشک پاک مٹی مسلمان کے لیے طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے اگر دس سال تک ایسا ہوتا رہا۔ جب آدمی پانی پالے تو اسے اپنے جسم پر پانی بہا لینا چاہیے۔ یہ اس کے لیے زیادہ بہتر ہو گا۔“