وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ دَبُوقَا ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالا : نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو عَلِيٍّ بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالا : نا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ الأَسْلَعِ ، قَالَ : أَرَانِي كَيْفَ عَلَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّيَمُّمَ " فَضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الأَرْضَ ثُمَّ نَفَضَهُمَا ، ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ ، ثُمَّ أَمَّرَ عَلَى لِحْيَتِهِ ، ثُمَّ أَعَادَهُمَا إِلَى الأَرْضِ فَمَسَحَ بِهِمَا الأَرْضَ ، ثُمَّ دَلَكَ إِحْدَاهُمَا بِالأُخْرَى ثُمَّ مَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا " . هَذَا لَفْظُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرْبِيِّ ، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ فِي حَدِيثِهِ : فَأَرَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ أَمْسَحُ فَمَسَحْتُ ، قَالَ : فَضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الأَرْضَ ثُمَّ رَفَعَهُمَا لِوَجْهِهِ ، ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ بَاطِنَهُمَا وَظَاهِرَهُمَا حَتَّى مَسَّ بِيَدَيْهِ الْمِرْفَقَيْنِ.ربیع بن بدر اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا اسلع نے کہا: ”آپ مجھے دکھائیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو کس طرح تیمم کرنے کا طریقہ سکھایا تھا۔“ تو انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر ملیں، پھر ان پر پھونک ماری، پھر ان دونوں کے ذریعے اپنا چہرہ مبارک کا مسح کیا، یہاں تک کہ اپنی داڑھی کا بھی مسح کیا، پھر دونوں ہاتھوں کو زمین پر لگایا، ان کے ذریعے زمین کا مسح کیا، ان میں سے ایک کو دوسرے پر مل لیا۔ انہوں نے اپنی ہتھیلی کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کیا۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھایا کہ میں کس طرح مسح کروں؟ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر رکھیں، پھر انہیں اپنا چہرہ مبارک کی طرف بلند کیا، پھر دوسری ضرب لگائی، پھر دونوں ہاتھوں کے ظاہری اور اندرونی حصے کا مسح کیا، یہاں تک کہ اپنے ہاتھوں کے ذریعے کہنیوں کا مسح کیا۔