حدیث نمبر: 678
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ : " وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ سورة النساء آية 43 ، قَالَ : إِذَا كَانَتْ بِالرَّجُلِ الْجِرَاحَةُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، أَوِ الْقُرُوحُ أَوِ الْجُدَرِيُّ فَيُجْنِبُ فَيَخَافُ أَنْ يَمُوتَ إِنِ اغْتَسَلَ يَتَيَمَّمُ " .محمد محی الدین
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ کے فرمان کے بارے میں کہا: ”اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو“، کہ جب آدمی کو اللہ کی راہ میں زخم لگے، یا اسے پھوڑا نکلے، یا خارش کی بیماری ہو، پھر اسے جنابت لاحق ہو یا اسے اندیشہ ہو کہ غسل کرنے سے وہ مر سکتا ہے، تو ایسا شخص تیمم کرے گا۔