سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 665
نا نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فَرَأَوْا شَيْئًا فَضَحِكَ بَعْضُ مَنْ كَانَ مَعَهُ ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى حَيْثُ انْصَرَفَ : " مَنْ كَانَ ضَحِكَ مِنْكُمْ فَلْيُعِدِ الصَّلاةَ ".محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، لوگوں نے کوئی ایسی چیز دیکھی جس پر سیدنا ابوموسیٰ کی اقتداء میں بعض لوگ ہنس پڑے، تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے نماز مکمل کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: تم میں سے جو شخص ہنس پڑا تھا وہ دوبارہ نماز ادا کرے۔