سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 664
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا هُشَيْمٌ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، قَالَ : صَلَّى أَبُو مُوسَى بِأَصْحَابِهِ ، فَرَأَوْا شَيْئًا فَضَحِكُوا مِنْهُ ، قَالَ أَبُو مُوسَى حَيْثُ انْصَرَفَ مِنْ صَلاتِهِ : " مَنْ كَانَ ضَحِكَ مِنْكُمْ فَلْيُعِدِ الصَّلاةَ " .محمد محی الدین
حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھا رہے تھے، ان ساتھیوں نے کوئی ایسی چیز دیکھی جس پر وہ ہنس پڑے، تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے نماز سے فارغ ہونے کے بعد فرمایا: تم میں سے جو بھی شخص ہنس پڑا تھا وہ دوبارہ نماز ادا کرے۔