سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 661
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو هِشَامٍ ، نا وَكِيعٌ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " لا يَقْطَعُ التَّبَسُّمُ الصَّلاةَ حَتَّى يُقَرْقِرَ " . رَفَعَهُ ثَابِتُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ.محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مسکرا دینا نماز کو نہیں توڑتا، جب تک آدمی قہقہہ نہ لگائے (نماز نہیں ٹوٹتی)۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ”مرفوع“ روایت کے طور پر منقول ہے۔