سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 658
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَرْوَانَ الصَّيْرَفِيُّ ، نا الْمُنْذِرُ بْنُ عَمَّارٍ ، نا أَبُو شَيْبَةَ ، عَنْ يَزِيدَ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الضَّحِكُ يُنْقِضُ الصَّلاةَ وَلا يُنْقِضُ الْوُضُوءَ " . خَالَفَهُ إِسْحَاقُ بْنُ بُهْلُولٍ عَنْ أَبِيهِ فِي لَفْظِهِ.محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ہنسنا نماز کو توڑ دیتا ہے، وضو کو نہیں توڑتا۔“