سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 654
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سُفْيَانَ ، يُحَدِّثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ قَالَ فِي الضَّحِكِ فِي الصَّلاةِ : " لَيْسَ عَلَيْهِ إِعَادَةُ الْوُضُوءِ " . وَعَنْ يَزِيدَ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، مِثْلَهُ.محمد محی الدین
ابوسفیان نے یہ بات بیان کی ہے، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نماز کے دوران ہنسنے والے کے بارے میں یہ بات فرمائی ہے: ”وہ شخص دوبارہ نماز ادا کرے، لیکن دوبارہ وضو کرنا لازم نہیں۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ شعبی سے منقول ہے۔