سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 643
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : " جَاءَ رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلاةِ ، فَعَثَرَ فَتَرَدَّى فِي بِئْرٍ ، فَضَحِكُوا فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ " .محمد محی الدین
ابراہیم بیان کرتے ہیں: ایک نابینا شخص آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز پڑھا رہے تھے، وہ شخص پھسلا اور گڑھے میں گر گیا، تو لوگ ہنس پڑے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا: ”جو شخص ہنس پڑا تھا، وہ دوبارہ وضو کرے اور نماز ادا کرے۔“