سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 641
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ ، قَالا : نا وَكِيعٌ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، وَقَالَ أَبُو هِشَامٍ ، عَنْ وَكِيعٍ ، قَالَ شَرِيكٌ : سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، " أَنَّ أَعْمَى وَقَعَ فِي بِئْرٍ ، فَضَحِكَ طَوَائِفُ مِمَّنْ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُعِيدُوا الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ " .محمد محی الدین
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص گڑھے میں گر گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کرنے والوں میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ہنسنے والے دوبارہ وضو کریں اور نماز ادا کریں۔