سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 640
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، نا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، قَالَ : ضَحِكَ نَاسٌ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " مَنْ ضَحِكَ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ " .محمد محی الدین
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کرنے والوں میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ہنس پڑا تھا، وہ دوبارہ وضو کرے اور نماز ادا کرے۔“