سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 635
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا مُعَاوِيَةُ ، نا زَائِدَةُ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، نا زَائِدَةُ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، قَالَ : " جَاءَ رَجُلٌ فِي بَصَرِهِ سُوءٌ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي ، فَتَرَدَّى فِي حُفْرَةٍ كَانَتْ فِي الْمَسْجِدِ ، فَضَحِكَ طَوَائِفُ مِنْهُمْ ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ أَمَرَ مَنْ كَانَ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ " .محمد محی الدین
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا، جس کی نظر کمزور تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، وہ شخص گڑھے میں گر گیا، جو گڑھا مسجد میں موجود تھا، تو کچھ لوگ ہنس پڑے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم کی اور ہنسنے والوں کو حکم دیا: وہ دوبارہ وضو کریں اور نماز ادا کریں۔