سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 633
فَحَدَّثَنَا بِهِ دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ رَجُلٍ ، مِنَ الأَنْصَارِ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ ، فَمَرَّ رَجُلٌ فِي بَصَرِهِ سُوءٌ فَتَرَدَّى فِي بِئْرٍ ، فَضَحِكَ طَوَائِفُ مِنَ الْقَوْمِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ " . أَمَا حَدِيثُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَمَنْ تَابَعَهُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، بِمُخَالَفَةِ رِوَايَةِ خَالِدٍ عَنْهُ .محمد محی الدین
ابوالعالیہ ایک انصاری کے حوالے سے بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب رضی اللہ عنہم کو نماز ادا کرا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، جس کی نظر کمزور تھی، وہ گڑھے میں گر گیا، تو حاضرین میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے، نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔