سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 631
حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبَانُ ، نا مَطَرٌ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، قَالَ : " بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فِي بَصَرِهِ سُوءٌ ، فَمَرَّ عَلَى بِئْرٍ قَدْ غُشِيَ عَلَيْهَا فَوَقَعَ فِيهَا ، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ " . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمِنْقَرِيُّ الْبَصْرِيُّ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ.محمد محی الدین
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب رضی اللہ عنہم کو نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، جس کی نظر کمزور تھی، وہ گڑھے کے پاس سے گزرا، جس پر کوئی چیز رکھی ہوئی تھی، تو وہ گڑھے میں گر گیا، تو بعض لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ یہی روایت ایک اور سند سے منقول ہے۔