سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 629
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، نا أَيُّوبُ ، وَخَالِدٌ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ فَوَقَعَ فِي الْبِئْرِ ، فَضَحِكَ طَوَائِفُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا صَلَّى أَمَرَ كُلَّ مَنْ كَانَ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ " . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ .محمد محی الدین
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب رضی اللہ عنہم کو نماز پڑھا رہے تھے، حاضرین میں ایک نابینا شخص تھا، جو کنویں میں گر گیا، تو اصحاب میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی اور ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔