سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 628
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، نا حَجَّاجٌ ، وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَشِيرٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، قَالا : ثنا مُوسَى ، وَابْنُ عَائِشَةَ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ ، فَجَاءَ أَعْمَى فَوَطِئَ عَلَى خَصَفَةٍ عَلَى رَأْسِ بِئْرٍ فَتَرَدَّى فِي الْبِئْرِ ، فَضَحِكَ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْضَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ " . وَكَذَا رَوَاهُ وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ خَالِدٍ ، وَأَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ.محمد محی الدین
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب رضی اللہ عنہم کو نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، اس نے اپنا پاؤں ٹوکرے پر رکھ دیا، جو کنویں کے سر پر رکھا ہوا تھا، وہ اس کنویں میں گر گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض ہنسنے والوں کو حکم دیا: وہ دوبارہ وضو کریں اور نماز ادا کریں۔ یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔