سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 626
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ ، قَالا : نا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أُمِّ الْهُذَيْلِ وَهِيَ حَفْصَةُ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي الصَّلاةِ فَجَاءَ رَجُلٌ فِي بَصَرِهِ سُوءٌ ، فَوَقَعَ فِي بِئْرٍ ، فَضَحِكُوا مِنْهُ ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ " .محمد محی الدین
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، اس کی نظر کمزور تھی، وہ گڑھے میں گر گیا، اس پر لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا: جو لوگ ہنس پڑے ہیں، وہ دوبارہ وضو کریں اور نماز ادا کریں۔