سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 624
فَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، وَعَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا هُشَيْمٌ ، نا مَنْصُورٌ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، وَخَالِدٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي فَمَرَّ رَجُلٌ فِي بَصَرِهِ سُوءٌ عَلَى بِئْرٍ عَلَيْهَا خَصَفَةٌ فَوَقَعَ فِيهَا ، فَضَحِكَ مَنْ كَانَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ ، قَالَ : " مَنْ كَانَ مِنْكُمْ ضَحِكَ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ " . لَفْظُ زِيَادٍ .محمد محی الدین
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، ایک شخص آیا، جس کی نظر کمزور تھی، کنویں (گڑھے) کے پاس سے گزرا، جس پر ٹوکرا پڑا ہوا تھا اور وہ گڑھے میں گر گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھنے والوں میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم کی اور ارشاد فرمایا: ”جو تم میں سے ہنسا ہے، وہ دوبارہ وضو کرے اور نماز ادا کرے۔“ یہ الفاظ زیاد بن ایوب کے ہیں۔