سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 622
فَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَآخَرُونَ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مَعْبَدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : بَيْنَمَا هُوَ فِي الصَّلاةِ إِذْ أَقْبَلَ أَعْمَى يُرِيدُ الصَّلاةَ فَوَقَعَ فِي زُبْيَةٍ ، فَاسْتَضْحَكَ الْقَوْمُ حَتَّى قَهْقَهُوا ، فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ كَانَ مِنْكُمْ قَهْقَهَ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ " . وَأَمَّا حَدِيثُ غَيْلانَ بْنِ جَامِعٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ بِمُخَالَفَةِ أَبِي حَنِيفَةَ عَنْهُ .محمد محی الدین
معبد، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے، ایک نابینا شخص آیا، جو گڑھے میں گر گیا، تو کچھ لوگ ہنس پڑے، یہاں تک کہ انہوں نے قہقہہ لگایا، جب آپ نے نماز ختم کی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جس نے بھی قہقہہ لگایا ہے، تو وہ وضو کر کے دوبارہ نماز ادا کرے۔“