حدیث نمبر: 602
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ الْحَرَّانِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " كُنَّا نُصَلِّي خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَجَاءَ رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ فَتَرَدَّى فِي حُفْرَةٍ كَانَتْ فِي الْمَسْجِدِ ، فَضَحِكَ نَاسٌ مِنْ خَلْفِهِ ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ " . الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ . وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثُ أَيْضًا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ الْبَصْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ عَنْ سَلامِ بْنِ أَبِي مُطِيعٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
محمد محی الدین

ابوالملیح اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کر رہے تھے، اسی دوران ایک نابینا شخص آیا، جو گڑھے میں گر گیا، یعنی جو کنواں مسجد میں موجود تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے موجود بعض لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا حکم دیا۔ اس حدیث کا راوی حسن بن دینار متروک الحدیث ہے۔ اس روایت کو عبدالرحمن بن عمرو نے بھی نقل کیا ہے، یہ راوی بھی متروک الحدیث ہے، انہوں نے اس روایت کو سلام کے حوالے سے قتادہ کے حوالے سے، ابوالعالیہ کے حوالے سے، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني / كتاب الطهارة / حدیث: 602
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 601، 602»
«قال الدارقطني: الحسن بن دينار وابن عمارة ضعيفان وكلاهما أخطأ في الإسناد ، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 47)»