سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابٌ فِي مَا رُوِيَ فِيمَنْ نَامَ قَاعِدًا وَقَائِمًا وَمُضْطَجِعًا وَمَا يَلْزَمُ مِنَ الطَّهَارَةِ فِي ذَلِكَ باب: : جو شخص کھڑے ہوئے ، بیٹھے ہوئے یا لیت کر سو جائے، اس کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، اس سے طہارت کا لازم ہونا
حدیث نمبر: 597
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، نا عِيسَى بْنُ مُسَاوِرٍ ، نا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ الْكَلاعِيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْعَيْنُ وِكَاءُ السَّهِ ، فَإِذَا نَامَتِ الْعَيْنُ اسْتَطْلَقَ الْوِكَاءُ " .محمد محی الدین
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”آنکھ مقعد کی بندش ہے، تو جب آنکھ سو جاتی ہے، تو یہ بندش ٹوٹ جاتی ہے۔“