سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: ما جاء في القيء أو التجشؤ الحامض في الصلاة باب: : نماز کے دوران قے آنے یا کھٹا ڈکار آنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 576
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا الزَّعْفَرَانِيُّ ، نا شَبَابَةُ ، نا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، وَالْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " إِذَا أَمَّ الرَّجُلُ الْقَوْمَ فَوَجَدَ فِي بَطْنِهِ رَزْءًا أَوْ رُعَافًا أَوْ قَيْئًا فَلْيَضَعْ ثَوْبَهُ عَلَى أَنْفِهِ وَلْيَأْخُذْ بِيَدِ رَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ فَلْيُقَدِّمْهُ " . الْحَدِيثَ.محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہو اور اسے اپنے پیٹ میں گڑ گڑاہٹ محسوس ہو یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے یا اسے قے آ جائے، تو وہ اپنی ناک پر کپڑا رکھے اور حاضرین میں سے کسی شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے آگے کر دے۔“