سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ الْمَاءِ الْمُتَغَيِّرِ باب: : وہ پانی جو تبدیل ہوچکا ہو
حدیث نمبر: 57
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرٍ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ . ح وَثنا أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي سَلِيطُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ الْحَكَمِ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّهُ قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّهُ يُسْتَقَى لَكَ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ ، بِئْرِ بَنِي سَاعِدَةَ ، وَهِيَ بِئْرٌ يُطْرَحُ فِيهَا مَحَائِضُ النِّسَاءِ وَلُحُومُ الْكِلابِ وَعُذَرُ النَّاسِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: آپ کے لیے ”بضاعہ“ نامی کنویں سے پانی لایا جاتا ہے، جو ”بنو ساعدہ“ کا کنواں ہے، اس کنویں میں حیض والی عورتوں کے کپڑے، کتوں کا گوشت اور لوگوں کی گندگی ڈالی جاتی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“