حدیث نمبر: 557
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، نا الْمَعْمَرِيُّ ، نا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ ، حَدَّثَنِي قَتَادَةُ ، وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ عَرَكَ عَارِضَيْهِ بَعْضَ الْعَرْكِ ، وَشَبَّكَ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ " .محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے، تو اپنے رخساروں کو نرمی سے ملتے تھے اور انگلیوں کے ذریعے داڑھی کا خلال کرتے تھے۔