سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ الْمَاءِ الْمُتَغَيِّرِ باب: : وہ پانی جو تبدیل ہوچکا ہو
حدیث نمبر: 55
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَلِيطِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُقَالُ لَهُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّهُ لَيُسْتَقَى الْمَاءُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَهِيَ يُلْقَى فِيهَا لُحُومُ الْكِلابِ وَالْمَحَائِضُ وَعُذَرُ النَّاسِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْمَاءُ طَهُورٌ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " . خَالَفَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، رَوَاهُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَلِيطٍ ، فَقَالَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ قَالَهُ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ.محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، جب آپ سے یہ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم لوگ ”بضاعہ“ کے کنویں سے پانی پیتے ہیں، حالانکہ اس میں کتوں کا گوشت، حیض والی عورتوں کے کپڑے اور لوگوں کی گندگی ڈال دی جاتی ہے (تو اس کا کیا حکم ہے)؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس کی سند میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔