سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ فِي لَمْسِ الْقُبُلِ وَالدُّبُرِ وَالذَّكَرِ وَالْحُكْمِ فِي ذَلِكَ باب: : (عورت کا اپنی) اگلی یا پچھلی شرمگاہ یا مرد کا اپنی شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کا حکم
حدیث نمبر: 542
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ ، نا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، نا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، وكَانَ مِنَ الصَّالِحِينَ وَذَكَرَ مِنْ فَضْلِهِ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ دِينَارِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ الْخَطْمِيِّ ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ رَجُلا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي احْتَكَكْتُ فِي الصَّلاةِ فَأَصَابَتْ يَدِي فَرْجِي ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَأَنَا أَفْعَلُ ذَلِكَ " .محمد محی الدین
ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ بات نقل کی ہے۔ ایک روایت میں یہ بات منقول ہے: عصمہ بن مالک حطمی، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، انہوں نے یہ بات نقل کی ہے: ایک شخص نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھے نماز کے دوران خارش ہوئی، میں نے خارش کی، تو میرا ہاتھ میری شرمگاہ کو لگ گیا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(کبھی) میں بھی ایسا کر لیتا ہوں۔“