سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ الْمَاءِ الْمُتَغَيِّرِ باب: : وہ پانی جو تبدیل ہوچکا ہو
حدیث نمبر: 54
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّيَّاتُ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، قَالا : نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ . ح وَثنا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمَخْزُومِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّا نَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَهِيَ يُلْقَى فِيهَا الْمَحِيضُ وَالنَّتْنُ ، وَقَالَ يُوسُفُ : وَالْجِيَفُ ، وَقَالُوا : وَلُحُومُ الْكِلابِ ، فَقَالَ : " إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " . وَالْحَدِيثُ عَلَى لَفْظِ ابْنِ أَبِي عَوْنٍ ، وَقَالَ يُوسُفُ : عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ.محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم لوگ ”بضاعہ“ کنویں سے وضو کر لیتے ہیں، حالانکہ اس میں حائضہ عورتوں کے کپڑے اور دیگر گندی چیزیں ڈالی جاتی ہیں۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مردار“ ڈالا جاتا ہے۔ بعض راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: کتے کا گوشت ڈال دیا جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ حدیث کے یہ الفاظ ابن ابوعون نامی راوی کے نقل کردہ الفاظ کے مطابق ہیں۔