سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ فِي لَمْسِ الْقُبُلِ وَالدُّبُرِ وَالذَّكَرِ وَالْحُكْمِ فِي ذَلِكَ باب: : (عورت کا اپنی) اگلی یا پچھلی شرمگاہ یا مرد کا اپنی شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کا حکم
حدیث نمبر: 537
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ السَّرَّاجُ ، قَالُوا : نا أَبُو الأَشْعَثِ ، قَالا : نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ " . قَالَ : وَكَانَ عُرْوَةُ يَقُولُ : إِذَا مَسَّ رُفْغَيْهِ أَوْ أُنْثَيَيْهِ أَوْ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ ، وَاللَّفْظُ لأَبِي الأَشْعَثِ صَحِيحٌ.محمد محی الدین
سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے، وہ وضو کرے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: عروہ یہ بیان کرتے ہیں: ”جو شخص اپنی بودار جگہ یا اپنے خصیے کو چھو لے یا اپنی شرمگاہ کو چھو لے، تو اسے وضو کرنا چاہیے۔“ یہ الفاظ ابواشعث کے نقل کردہ ہیں، اور یہ روایت مستند ہے۔