سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ فِي لَمْسِ الْقُبُلِ وَالدُّبُرِ وَالذَّكَرِ وَالْحُكْمِ فِي ذَلِكَ باب: : (عورت کا اپنی) اگلی یا پچھلی شرمگاہ یا مرد کا اپنی شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کا حکم
حدیث نمبر: 536
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ أَوْ أُنْثَيَيْهِ أَوْ رُفْغَيْهِ فَلْيَتَوَضَّأْ " . كَذَا رَوَاهُ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ هِشَامٍ ، وَوَهِمَ فِي ذِكْرِ الأُنْثَيَيْنِ وَالرَّفْغِ وَإِدْرَاجِهِ ذَلِكَ فِي حَدِيثِ بُسْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . وَالْمَحْفُوظُ أَنَّ ذَلِكَ مِنْ قَوْلِ عُرْوَةَ ، غَيْرِ مَرْفُوعٍ ، كَذَلِكَ رَوَاهُ الثِّقَاتُ عَنْ هِشَامٍ ، مِنْهُمْ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، وَغَيْرُهُمَا.محمد محی الدین
سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے یا اپنے خصیے کو چھو لے یا اپنی بودار جگہ کو چھو لے، تو وہ وضو کرے۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے، تاہم خصیے اور بودار جگہ کا ذکر کرنے میں راوی کو وہم ہوا ہے، کیونکہ سیدہ بسرہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایت میں یہ بات مذکور نہیں ہے۔ زیادہ محفوظ یہ ہے: یہ عروہ کا قول ہے اور مرفوع حدیث کے طور پر منقول ہے، ثقہ راویوں نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔