سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ فِي لَمْسِ الْقُبُلِ وَالدُّبُرِ وَالذَّكَرِ وَالْحُكْمِ فِي ذَلِكَ باب: : (عورت کا اپنی) اگلی یا پچھلی شرمگاہ یا مرد کا اپنی شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کا حکم
حدیث نمبر: 535
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمَرْوَزِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَحْيَى بْنُ مُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ ، قَالا : نا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْعُمَرِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " وَيْلٌ لِلَّذِينَ يَمَسُّونَ فُرُوجَهُمْ ، ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلا يَتَوَضَّئُونَ " . قَالَتْ عَائِشَةُ : بِأَبِي وَأُمِّي هَذَا لِلرِّجَالِ أَفَرَأَيْتَ النِّسَاءَ ؟ قَالَ : " إِذَا مَسَّتْ إِحْدَاكُنَّ فَرْجَهَا فَلْتَتَوَضَّأْ لِلصَّلاةِ " . عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْعُمَرِيُّ ضَعِيفٌ.محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”ان لوگوں کے لیے بربادی ہے، جو اپنی شرمگاہوں کو چھو لیتے ہیں اور وضو کیے بغیر نماز ادا کر لیتے ہیں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”میرے والدین آپ پر قربان ہوں! یہ حکم تو مردوں کے لیے ہے، خواتین کے لیے آپ کی کیا رائے ہے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی عورت اپنی شرمگاہ کو چھو لے، تو اسے چاہیے کہ وہ نماز کے لیے وضو کرے۔“ اس روایت کا پاک راوی عبدالرحمن عمری، ضعیف ہے۔