سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ فِي لَمْسِ الْقُبُلِ وَالدُّبُرِ وَالذَّكَرِ وَالْحُكْمِ فِي ذَلِكَ باب: : (عورت کا اپنی) اگلی یا پچھلی شرمگاہ یا مرد کا اپنی شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کا حکم
حدیث نمبر: 532
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا حَسَنُ بْنُ سَلامٍ السَّوَّاقُ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأُوَيْسِيُّ ، نا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمُغِيرَةِ النَّوْفَلِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَفْضَى أَحَدُكُمْ بِيَدِهِ إِلَى فَرْجِهِ حَتَّى لا يَكُونُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ حِجَابٌ وَلا سِتْرٌ فَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کوئی شخص اپنے ہاتھ کو اپنی شرمگاہ کی طرف لے جائے، یہاں تک کہ اس کے ہاتھ اور اس کی شرمگاہ کے درمیان کوئی حجاب (کپڑا) نہ ہو، تو وہ شخص نماز کے وضو کی طرح وضو کرے (یعنی اس پر وضو کرنا لازم ہو جاتا ہے)۔“