سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ الْمَاءِ الْمُتَغَيِّرِ باب: : وہ پانی جو تبدیل ہوچکا ہو
حدیث نمبر: 49
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نا الأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْمَاءُ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ إِلا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ أَوْ طَعْمِهِ " . مُرْسَلٌ ، وَوَقَفَهُ أَبُو أُسَامَةَ عَلَى رَاشِدٍ.محمد محی الدین
راشد بن سعد بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”پانی کو کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی ماسوائے اس چیز کے جس کی بو یا ذائقہ اس پانی پر غالب آ جائے۔“ یہ روایت ”مرسل“ ہے اور ابواسامہ نامی راوی نے اسے راشد بن سعد تک ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔