حدیث نمبر: 4833
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَكْرٍ ، وَدَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، قَالا : نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ : قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ فِي حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا جَلَبَ وَلا جَنَبَ " ، قَالَ : الْجَلَبُ فِي شَيْئَيْنِ يَكُونُ فِي سِبَاقِ الْخَيْلِ ، وَهُوَ أَنْ يَتْبَعَ الرَّجُلُ فَرَسَهُ فَيَرْكَبُ خَلْفَهُ وَيَزْجُرُهُ وَيَجْلِبُ عَلَيْهِ فَفِي ذَلِكَ مَعُونَةٌ لِلْفَرَسِ عَلَى الْجَرْيِ فَنُهِيَ عَنْ ذَلِكَ ، وَالْوَجْهُ الآخَرُ فِي الصَّدَقَةِ أَنْ يَقْدُمَ الْمُصَدِّقُ فَيَنْزِلُ مَوْضِعًا ، ثُمَّ يُرْسِلُ إِلَى الْمِيَاهِ فَيَجْلِبُ أَغْنَامَ تِلْكَ الْمِيَاهِ عَلَيْهِ فَيُصْدِقُهَا هُنَاكَ فَنُهِيَ عَنْ ذَلِكَ ، وَلَكِنْ يَقْدُمَ عَلَيْهِمْ عَلَى مِيَاهِهِمْ وَبِأَفْنِيَتِهِمْ فَيُصْدِقُهُمْ ، وَأَمَّا الْجَنَبُ فَأَنْ يُجْنِبَ الرَّجُلُ فَرَسَهُ الَّذِي سَابَقَ عَلَيْهِ فَرَسًا عَرِيًا لَيْسَ عَلَيْهِ أَحَدٌ فَإِذَا بَلَغَ قَرِيبًا مِنَ الْغَايَةِ رَكِبَ فَرَسَهُ الْعَرِيَّ فَسَبَقَ عَلَيْهِ ، لأَنَّهُ أَقَلَّ إِعْيَاءً أَوْ كَلالا مِنَ الَّذِي عَلَيْهِ الرَّاكِبُ.
محمد محی الدین

ابوعبید نامی راوی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جلب اور جنب کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔“ راوی کہتے ہیں: جلب صرف دو چیزوں میں ہوتا ہے، ایک گھوڑوں کی دوڑ میں اور اس کا یہ طریقہ ہے کہ آدمی گھوڑے کی پچھلی طرف سوار ہو کر گھوڑے کو کھینچے تو اس گھوڑے کو تکلیف ہوتی ہے، اس لیے اس سے منع کیا گیا ہے، دوسرا رکعات میں جنب ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ صدقہ لینے والا ٹھہر جائے اور پھر کسی کو بھیج کر لوگوں سے مختلف قسم کے پھل خرید لے اور اس کا صدقہ وصول کر لے، اس سے منع کیا گیا ہے بلکہ حکم یہ دیا ہے کہ لوگوں کے پاس جائے اور ان کے گھروں میں جا کر ان سے صدقہ وصول کریں۔ جہاں تک جنب کا تعلق ہے تو اس سے مراد یہ ہے: آدمی اپنے اس گھوڑے کو جس پر سوار ہو کر اس نے مقابلے میں حصہ لینا ہے، دوسرے گھوڑے کے ساتھ رکھے، جس پر کوئی شخص موجود نہ ہو اور جب وہ دوڑ کی آخری حد کے قریب پہنچے تو اس گھوڑے پر سوار ہو جائے جو خالی بھاگ رہا تھا، اور اس طرح وہ دوڑ جیت جائے، کیونکہ وہ گھوڑا اس گھوڑے کی بہ نسبت کم تھکا ہوا ہو گا جس پر کوئی سوار موجود ہو۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب السبق بين الخيل وما روي فيه عن النبى صلى الله عليه وسلم وهو زيادة فى الكتاب / حدیث: 4833
تخریج حدیث «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4833 ، انفرد به المصنف من هذا الطريق»