سنن الدارقطني
كتاب السبق بين الخيل وما روي فيه عن النبى صلى الله عليه وسلم وهو زيادة فى الكتاب— گھوڑوں سے متعلقہ احادیث
السَّبْقِ بَيْنَ الْخَيْلِ باب: گھوڑوں کے درمیان دوڑکامقابلہ
قَالَ قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ : فَجَاءَ رَجُلٌ فَسَابَقَهَا فَسَبَقَهَا فَوَجَدَ النَّاسُ مِنْ ذَلِكَ أَنْ سُبِقَتْ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَبَلَغَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ النَّاسَ لَمْ يَرْفَعُوا شَيْئًا مِنْ هَذِهِ الدُّنْيَا إِلا وَضَعَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی قصواء جب بھی دوڑ میں شامل ہوتی تھی تو وہ آگے نکل جایا کرتی تھی۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص آیا تو اس کی اونٹنی قصواء سے آگے نکل گئی، لوگوں کو اس بات پر بہت افسوس ہوا کہ کوئی اونٹنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی سے آگے نکل گئی ہے، جب اس بات کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تو آپ نے فرمایا: ”دنیا میں جس شخص کو بھی سربلندی حاصل ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اسے کبھی پستی کی طرف بھی لے جاتا ہے۔“