سنن الدارقطني
الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك— شکار اور ذبیحوں سے متعلق
بَابُ الْأَكْلِ مِنْ آنِيَةِ الْمُشْرِكِينَ باب: : مشرکوں کے برتن میں کھانے کا بیان
حدیث نمبر: 4813
نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ الصَّلْتِ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ : أَقْبَلْنَا مِنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ ، إِلا أَنَّهُ قَالَ : فَأَعْطُونَا جُعْلا ، فَقُلْتُ : حَتَّى أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلْتُهُ ، فَقَالَ : " كُلْ " ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.محمد محی الدین
خارجہ بن صلت اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس روانہ ہوئے تو اس کے بعد حسب سابق حدیث، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں کہ انہوں نے کہا: تم لوگ ہمیں اس کا معاوضہ دو گے، تو میں نے کہا: میں اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے پوچھوں گا، میں نے آپ سے دریافت کیا: تو آپ نے کہا: ”تم اسے کھا لو۔“